Live Updates

پاکستان نے کر تار پورراہدری کا افتتاح کر کے دنیابھر کے سکھوں کے دل جیت لیے لیکن بھارت اس پر بھی آگے بڑ ھنے کوتیار نہیں‘چوہدری محمد سرور

کر پشن کے خاتمے 'شفافیات اور میرٹ کے بغیر جمہوریت کی مضبوطی اور گڈگورننس قائم نہیں ہوسکتی اس لیے وزیر اعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کر پشن کر نیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا‘گورنر پنجاب

جمعرات 17 جنوری 2019 00:01

پاکستان نے کر تار پورراہدری کا افتتاح کر کے دنیابھر کے سکھوں کے دل جیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو نیک نیتی سے مذاکرات کی دعوت دی مگر بھارت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے 'پاکستان نے کر تار پورراہدری منصوبے کا افتتاح کر کے دنیابھر کے سکھوں کے دل جیت لیے لیکن بھارت اس پر بھی آگے بڑ ھنے کوتیار نہیں 'کر پشن کے خاتمے 'شفافیات اور میرٹ کے بغیر جمہوریت کی مضبوطی اور گڈگورننس قائم نہیں ہوسکتی اس لیے وزیر اعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کر پشن کر نیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا اور احتساب کے معاملے پر کسی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا 'بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اگر ہم نے پاکستان کو مضبوط کر نا ہے تواس کیلئے بلوچستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ضروری ہے جسکے لیے وفاقی حکومت بھی بھر پور اقدامات کر رہی ہے 'وقت کا تقاضہ ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے کیونکہ جب ہم سب متحد ہوںگے تو مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو بھی حل کیا جاسکے گا 'موجودہ حکومت ملک میں یکساں نظام تعلیم کیلئے پالیسی بنا رہی ہے جسکے لیے بہت سے غیر ملکی ادارے بھی تعلیم کے شعبے میں فنڈنگ کیلئے تیار ہیں 'ہم پنجاب میں بھی خیبر پختونخواہ کی طر ح پولیس سمیت تمام اداروں کو غیر سیاسی اور مضبوط کر نے کی پالیسی پرگامزن ہیں ۔

(جاری ہے)

ن خیالات کا اظہار انہوں پاکستان نیوی وار کالج کے 48ویں سٹاف کورس کے 95رکنی فوجی افسران سے خطاب کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں اِن سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی(ہلال امتیاز)کمانڈنٹ کررہے تھے افسران کا تعلق پاکستان کے علاوہ بحرین، بنگلا دیش ، چائنہ، مصر، انڈونیشیا، اعراق، اردن، لیبیا، ملیشیا، اومان، میانمیار ، سعودی عرب ، ساتھ افریقہ ، سری لنکا اور یو اے ای سے ہے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک میں کر پشن کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ہورہاہے کہ ہم کہتے ہیں اگر وزیر اعظم 'وزیر اعلی یا گور نرسمیت کسی بھی حکومتی شخصیت کے خلاف کر پشن سمیت کوئی بھی الزام ہے تواسکی تحقیقات کی جائے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ بھی مشکل ہم صرف سیاستدانوں کے ہی نہیں سب کے احتساب کی بات کر رہے ہیں اور آج ملک میں بلاتفر یق احتساب کا عمل جا ری ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے اقتدار میں آنے سے پہلے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے اور انکو انکا حق دینے کا وعدہ کیااور آج اس پر عمل ہو رہا ہے اور بہت جلد جنوبی پنجاب میں جنوبی پنجاب سیکرٹر یٹ بھی کام کا آغاز کر دے گا جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے لاہور آنے کی ضرورت نہیں پڑ یگی ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ کسی بھی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ وہاں سفار ش اور کر پشن کی بجائے میرٹ اور شفافیات کا نظام ہونا چاہیے اور اداروں میں سیاسی مداخلت کی بجائے ان کو مکمل آزاد اور مضبوط ہونا چاہیے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت بھی اداروں کو غیر سیاسی اور مضبوط بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

گور نر پنجاب نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں ہی بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے آئیگا تو ہم دو قدم آئیں گے مگربدقسمتی سے بھارت کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے او ر پوری دنیا بھارت کے اس رویہ کو دیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حالات امت مسلمہ کے اتحاد کا تقاضا کر رہے ہیں اور میں اس حوالے سے مایوس نہیں بلکہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ ایک دن وہ ضرور آئیگا جب تمام امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوگی اور مسلمانوں کے اتحاد کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو حل کر کے مسلمانوں کو در پیش مسائل کا حل بھی ممکن ہوسکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کی بات کی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جتنی قر بانیاں دیں ہیں دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور ہمیں دہشت گر دی کے خلاف پاک افواج سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی قر بانیوں پر فخر ہے اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے امن دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے امن کو گہوارہ بنا یا جائیگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات