ویگن آر کا نیا ورژن بھارت میں متعارف کروائے جانے کا فیصلہ

ویگن آر کا نیا ورژن پہلے سے زیادہ محفوظ اور پائیدار ہوگا

بدھ 16 جنوری 2019 23:40

ویگن آر کا نیا ورژن بھارت میں متعارف کروائے جانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جنوری 2019ء) معروف کار ساز کمپنی سوزوکی نے 1999 میں ویگن آر کار کو متعارف کروایا تھا۔ویگن آر کار کو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے تاہم سوزوکی کار ساز کمپنی نے ویگن آر کا نیا ورژن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسکا نیا ورژن 23 جنوری سے بھارت میں متعارف کروایا جائے گا۔

اس ورژن کی بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
گاڑیوں کے شوقین افراد محض 11 ہزار روپے کے عوض بکنگ کروا سکتے ہیں۔اس گاڑی کو ای بکنگ کے ذریعے کمپنی کی سائٹ سے بک کروایا جاسکتا ہے تاہم یہ کار پاکستان کب تک آئے گی اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔
کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ویگن آر کا نیا ورژن پہلے سے زیادہ محفوظ اور پائیدار ہے۔

(جاری ہے)

اس نئی گاڑی میں مسافروں کے تحفظ کیلئے نئے فیچرز دیئے جا رہے ہیں جن میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس)، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن(ای بی ڈی)، فرنٹ سیٹ ریمائنڈر، اسپیڈ الرٹ سسٹم اور رئیر پارکنگ سنسرز قابل ذکر ہیں۔ بھارت میں تھرڈ جنریشن ویگن آر کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ بھارتی روپے جو 8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روپے سے 10 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔