Live Updates

لاپتہ افراد کی دو فہرستیں ہیں جن میں ایک دہشتگردوں کی ہے ،فیصل واوڈا

جمعرات 17 جنوری 2019 00:05

لاپتہ افراد کی دو فہرستیں ہیں جن میں ایک دہشتگردوں کی ہے ،فیصل واوڈا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ و زیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم کو حکم دیا ہے کہ جہاں امیروں کی جائیدادیں ریگولرائزڈ کی جارہی ہیں وہا ں غریبوں کی گھر بھی ریگولرائزکرنے کا جائزہ لیا جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سیگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کی دو فہرستیں ہیں جن میں ایک فہرست دہشتگردوں کی ہے حکومت عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کی طرف نہیں جارہی اور نہ کبھی پہلے سوچا تھا بلاول بھٹو اورمراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اب کابینہ فیصلہ کرے گی کہ نام ای سی ایل سے نکالنے ہیں یا دوبارہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی کیلئے جاناہے، تحریک انصاف کی حکومت نے اربوں کھربوں کی زمینیں واگزار کروائی ہیں خرم دستگیر کا غیر قانونی پٹرول پمپ بھی گرایا گیاہے، بنی گالاکو ریگولرائزڈ کرنے کا حکم عدالت نے دیا تھا اور اب وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم کو حکم دیا ہے کہ جہاں امیروں کی جائیدادیں ریگولرائزڈ کی جارہی ہیںوہا ںغریبوںکیگھربھی ریگولرائزکرنے کا جائزہ لیا جائے،انہوں نے کہا کہ میں فریال تالپور کو ادی بلاتا ہوں لیکن نفیسہ شاہ کے والد قائم علی شاہ نے بطور وزیراعلیٰ سندھ عذیر بلوچ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات