80 کی دہائی کا یہ مشہور گانا صحرائے نمیب میں ہمیشہ چلتا رہے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 جنوری 2019 23:53

80 کی دہائی کا یہ مشہور گانا صحرائے نمیب میں ہمیشہ چلتا رہے گا

ٹوٹو کا افریقا  گانا نمیبین صحرا میں ہمیشہ چلتا رہے گا۔ ایک جرمن نمیبین آرٹسٹ میکس سیڈنٹوف نے  1200 میل طویل صحرائے نمیب کے ایک نامعلوم مقام پر اس گانے کو ہمیشہ کے لیے چلانے کا بندوبست کیا ہے۔جس جگہ اس گانے کو چلانے کا بندوبست کیا گیا ہے، اسے ”ٹوٹو فار ایور“ کا نام دیا گیا ہے۔
افریقا کے جنوبی حصے کے مغربی ساحل پر واقع صحرائے نمیب دنیا کے قدیم ترین اور خشک ترین صحراؤں میں سے ایک ہے۔

یہ صحرا 80 ملین سال قدیم ہے۔ اس صحرا میں ریت کے کئی بلند ترین ٹیلے ہیں۔ ایک ٹیلے کی بلندی تو 383 میٹر ہے جو دنیا کے اونچے ترین ریت کے ٹیلوں میں شمار ہوتا ہے۔
27 سالہ میکس نے سی این این کو ایک ای میل میں بتایا کہ یہ قدیم صحرا ان کے کام کے لیے بالکل موزوں ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ گانا جتنا زیادہ ہو سکا چلتا رہے گا۔

(جاری ہے)


میکس نےاس صحرا میں کئی ستون کھڑے کیے ہیں، جن پر 6 سپیکر رکھے ہیں۔

یہ سپیکر ایک ایم پی تھری پلیئر سے منسلک ہیں۔ اس ایم پی تھری پلیئر میں ایک ہی گانا ٹوٹو کا افریقا ہے۔ سپیکروں کو چلانے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والی بیٹریوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
یہ گانا 1982 میں ریلیز ہوا تھا اور کافی عرصہ تک یو ایس چارٹس پر سرفہرست رہا تھا۔ صرف امریکا میں اس کی 4 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں تھیں۔
یہ گانا آج بھی کافی مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا کی سائٹ ریڈٹ پر اس کے لیے مکمل پیجیز مخصوص ہیں۔

متعلقہ عنوان :