بیرون ملک پاکستانیوں کے ہزاروں اکاونٹس نکل آئے

50 ہزار بینک اکاونٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا

بدھ 16 جنوری 2019 23:55

بیرون ملک پاکستانیوں کے ہزاروں اکاونٹس نکل آئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 جنوری 2019ء) بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے 53 بینک اکاونٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی بینک اکاؤنٹس رکھنے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے بینک اکاونٹس کا ڈیٹا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق پاکستانیوں کے بیرون ملک یہ بینک اکاؤنٹس سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ملکوں میں پائے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے ایف بی آر کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ دنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ معلومات صیغہ راز میں رکھنے کے پابند ہیں۔ تاہم غیر ملکی بینک اکاؤنٹس رکھنے والوں میں زیادہ تر شہریوں کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آرنے مزید بتایا کہ آنے والے دو سال میں کسی کے لئے بیرون ملک بینکوں میں اکاؤنٹ رکھنا ناممکن ہوگا۔

ایف بی آر نے بتایا کہ انہوں نے دبئی میں 537 افراد کی 1365 جائیدادوں کی تحقیقات کیں۔ دبئی میں 38 ارب مالیت کی 867 پراپرٹی ثابت کی جا سکیں۔ دبئی میں 316 افراد نے ایمنسٹی سکیم میں پراپرٹی قانونی بنائی، ایمنسٹی سکیم میں ایک ارب 20 کروڑ کا ٹیکس حاصل کیا جاچکا ہے۔