یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب( یوسی پی) کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کا اجلاس

ڈین پروفیسرڈاکٹر حنان احمد نے میٹنگ کی صدارت کی ،اہم تعلیمی امور پرفیکلٹی اورسٹاف سے تبادلہ خیال کیا

جمعرات 17 جنوری 2019 02:13

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب( یوسی پی) کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ..
(لاہور16جنوری) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب( یوسی پی) کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کا اجلاس ڈین پروفیسرڈاکٹر حنان احمد کی زیر صدارت فیکلٹی ہال میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں اہم تعلیمی امور پرفیکلٹی ممبران اورسٹاف سے تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیاسکول کے اساتذہ اورسٹاف کو ڈین ڈاکٹر حنان احمدسے متعارف کروایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حنان احمد کا کہنا تھا فیکلٹی آف میڈیا کو جدت اور معیار کے لحاظ سے مزید بلندیوں پر لیجانے کیلئے جدید تعلیی کورسز کے ساتھ عملی ٹریننگ کا بھی اجرا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی یوسی پی کا میڈیا جرنل اور ویب ٹی وی بھی لانچ کیا جائے گا۔فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ ، انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس اور دو روزہ میڈیا فیسٹیول بھی منعقد کیا جائے گا ۔میڈیا، انڈسٹری اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدے اور سٹوڈنٹ پلیسمنٹ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :