سندھ بزنس رجسٹریشن پورٹل شروع کرنے کے لئے چار صوبائی محکموںکے ایس ای سی پی کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
جمعرات 17 جنوری 2019 00:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کی شراکت نے کام کو فعال کردیا ہے اور ہم بہتر معیارِ زندگی اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے مختلف شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے اب تک خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ان کی حکومت اپنی گلوبل رینکنگ کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار شروع کرنے کے تمام طریقے کار کی آٹو میشن کے عمل کو سندھ بزنس رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے کرنے کا کام تکمیل کے مرحلے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے کاروبار حضرات /تنظمیں مختلف محکموں مثلا صنعت ، لیبر، سیسی، ایف بی آر، نادرا اور ایس ای سی پی کے حوالے سے درکار تمام رجسٹریشن کے طریقے کو ایک مقررہ وقت کے اندر مکمل کرسکیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے طریقے کار کو سہل بناتے ہوئے تین این او سیز سے استثنی دیا ہے اور 15 پرمٹس کو کم کرکے صرف 7 کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو سندھ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ ایل اے آرایم آئی ایس نے رجسٹر پراپرٹی کی خرید کے وقت کو 90 فیصد سے زائد کم کردیا ہے اس پروجیکٹ کے تحت صوبے کے تمام 29 اضلاع کی زمینوں کا ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور اس کی ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے تصدیق کی جاسکتی ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایس ای پی اے نے کم اثر منصوبوں کو منظوری سے استثنی دے دیا ہے اور اس کے سروسز ڈیلیوری ٹائم لائن کو بہتر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا قدم ہے اور اس سے ہمارے کاروباری ماحول پر اچھا اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈبلیو ایس بی نے اپنے طریقے کار کو آسان کیا ہے اور اپنی سروس ڈیلیوری ٹائم لائن کو 50 فیصد سے زائد بہتر کیا ہے اور اب کمرشمل کنیکشن صرف21 دنوں میں فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ پہلے یہ61 دنوں میں ملتے تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت سرمایہ کاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور فوری طریقے کار رائج کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ کاوشوں کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور سندھ میں کاروباروی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کو ایک آسان اور ایک بہت زیادہ مسابقتی بزنس حب بنانے کی خواہاں ہے ۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے لئے ورلڈ بینک کیساتھ 100 ملین ڈالر کا ایک مالی معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس منصوبے کے تحت سولر ڈیولپمنٹ کی ہیڈ لائن لاگت میں کمی ہوگی اور پائیدار کاروباری مواقع تشکیل پائیں گے، ادارتی اور نجی شعبے کی گنجائش میں اضافہ ہوگااور مستقبل کے رینیوایبل انرجی ڈپارٹمنٹ کے لئے مواقعوں کی نشاندہی ہوگی اور گرڈ انٹیگریشن کے مسائل کا تدارک ہوگا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے 16 جنوری 2019 ء کو وزیراعلی ہائوس میں ایک مفاہمتی یاد داشتوں(ایم او یوز)پر دستخط کئے گئے، ان ایم او یوز پر محکمہ سرمایہ کاری حکومت سندھ اور سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)، محکمہ محنت، صنعت وتجارت اور سیسی کے مابین دستخط ہوئے۔ ایم او یوز کے تحت ایس بی آر پی کے آپریشن کے لئے انٹر ڈپارٹمنٹ ایڈمنسٹریٹیو فریم ورک فراہم کیا جائے گا۔ ایس بی آر پیز کے تحت سیسی، محکمہ صنعت و تجارت ، محنت کے ساتھ آٹو میٹک رجسٹریشن ہوجائے گی اور اس کا ایس ای سی پی کے ساتھ بھی انضمام ہوگا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے سندھ کے لئے کاروبار کھولنے کے مقاصد کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ آخر میں سندھ حکومت نی15 سے زائد اصلاحات پر عملدرآمد کیا جس کا مقصد کاروبار کے لئے طریقے کار کو سہل اور آسان بنانا ہے۔مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.