گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹرکالجزبوائز اینڈگرلز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلہ جات ا ختتام پذیر

جمعرات 17 جنوری 2019 00:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈائریکٹور یٹ آف سپورٹس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹرکالجزبوائز اینڈگرلز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلہ جات نیو کیمپس میں اختتام پذیر ہوئے اس سلسلہ میں اختتامی تقریب نیو کیمپس کرکٹ گرائونڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی رئیس ادارہ پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین تھے ۔

اس موقعہ پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد رفیق واہلہ،ڈین ڈاکٹر پروفیسر فرحت عباس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد ،کوچ میڈم نبیلہ و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

بوائز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلاجات میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس سمن آباد، دوسری پوزیشن گورنمنٹ اسلامیہ کالج سرگودھا روڈ،جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ کالج کھڑیانوالہ نے حاصل کی۔

گرلز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلاجات میںپہلی پوزیشن گورنمنٹ وومن کالج کھڑیانوالہ ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج فار وومن غلام محمد آباد جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ اسلامیہ وومن کالج عید گاہ روڈ اور گورنمنٹ کالج فار وومن گلشن کالونی نے حاصل کی۔ آخر میںوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے پوزیشن لینے والی ٹیموں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :