Live Updates

جماعت اسلامی 5 فروری کو جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی

جمعرات 17 جنوری 2019 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) جماعت اسلامی 5 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو ملک بھر میں مرد و خواتین، طلباء و طالبات سڑکوں پر نکلیں گے اور عالمی برادری کا ضمیر بیدار کرنے کیلئے احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کشمیر پالیسی کی تشکیل کیلئے پارلیمنٹ کو فعال بنایا جائے اور وزیراعظم عمران خان کشمیر پر پالیسی واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جیسے سیاستدان فقط انتخابات جیتنے کیلئے جنگی ماحول کو بھڑکانے سے اجتناب کریں، پاکستان کے عوام ہندوستان کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات