تھانہ کراچی کمپنی پولیس نی جعلی مختار نامہ تیار کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) جعلی مختار نامہ تیار کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو ٹکا خان نے بتایا کہ ملزم سرفراز نے مدعی کے نام کا جعلی مختار نامہ تیار کیا ہے۔شہری کی درخواست پر عدالتی احکامات کی روشنی میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔