سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا

عدالت عظمی کی حکومت کوفی الوقت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت ، فیصلے میں عدالت کی معاملہ نیب کوبھجواتے ہوئے چیف جسٹس کو اس معاملے کی مانیٹرنگ کے لیے بینچ تشکیل د ینے کی سفارش، جے آئی ٹی کے تمام ممبران نیب کو مزید تحقیقات میں معاونت فراہم کریں گے ، جے آئی ٹی نامکمل معاملات کی تحقیقات جاری رکھے گی ،نیب جے آئی رپورٹ کی روشنی میں اپنی تحقیقات مکمل کرے،تحقیقات میں جرم بننے کی صورت میں احتساب عدالت میں ریفرنس فائل کیے جائیں

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کاتحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکومت کوہدایت کی ہے کہ فی الوقت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں،25 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے معاملہ نیب کوبھجواتے ہوئے چیف جسٹس کوسفارش کی ہے کہ اس معاملے کی مانیٹرنگ کے لیے بینچ تشکیل دیا جائے۔

فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے تمام ممبران نیب کو مزید تحقیقات میں معاونت فراہم کریں گے ، اس طرح جے آئی ٹی نامکمل معاملات کی تحقیقات جاری رکھے گی اور اپنی تحقیقات مکمل کر کے نیب کو بھجوائے گی۔

(جاری ہے)

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب جے آئی رپورٹ کی روشنی میں اپنی تحقیقات مکمل کرے اوراگرتحقیقات میں جرم بنتا ہو تو احتساب عدالت میں ریفرنس فائل کیے جائیں ،عدالتی فیصلہ میں چیرمین نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریفرنس کی تیاری اور دائر کرنے کیلئے ایک مستند ڈی جی کو ذمہ داری دیں سونپی جائے جبکہ مستند اور تجربہ کار افسران پر مشتمل ٹیم ریفرنسز کی پروسکیوشن کے لیے تشکیل دی جائے،نیب اپنی پندہ روزہ تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، نیب رپورٹ کا جائزہ عمل درآمد بینچ لے گا، چیف جسٹس نیب رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے عمل درامد بینچ تشکیل دیں، سپر یم کورٹ کے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ مراد شاہ کا نام ای سی ایل میں رکھنے سے اٴْن کے کام میں مسائل پیدااور اٴْن کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوگی اس لیے بلاول بھٹو ذرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے عدالت نے کہا ہے کہ بلاول اور مراد علی شاہ کے خلاف تحقیقات کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، تاہم نیب مراد علی شاہ ، بلاول اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری رکھے تاہم اگر ان کے خلاف شواہد آئیں تو نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ رجوع میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ کرپشن اور منی لاڈرنگ سے تعلق کے باعث بادی النظر میں نیب کو بھجوانے کا ہے ۔

جے آئی ٹی کے مطابق معاملہ کمیشن، سرکاری خزانے میں بے ضابطگیاں، اختیارات کے ناجائز استعمال کا ہے،فریقین کے وکلا عدالت کو متاثر کٴْن دلائل نہیں دے سکے، چند وکلا ء نے تسلیم کیا کہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔