ْکسانوں کو ان کی محنت کا پھل نہیں مل رہا ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آلو کی فصل جلانے والے کسانوں کو ان کی محنت کا پھل نہیں مل رہا ہے مگر کوئی غریب کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کوایک بیان میں بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا کہ کاشتکاروں کا استحصال بند کیا جائے ، پاسکو کے ذریعے کسانوں سے آلو مناسب قیمت پر خرید کر اسٹور کرے تاکہ کسانوں کو بھی محنت کی مناسب اجرت ملے اور بازار میں قیمتیں بھی عوام کی پہنچ میں رہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کسان کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ملک خوراک میں خودکفیل ہو۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسانوں کے ساتھ ہے اور چاہتی ہے کہ کسانوں کو ان کی محنت کا پھل ملے تاکہ وہ خوشحال زندگی گزار سکیں اور زیادہ محنت کرکے زرعی پیداوار بڑھائیں۔