عدالت نے قومی احتساب بیورو نیب کو جعلی بینک اکائونٹس مقدمات میں تحقیقات مکمل کرنے کیلئے دو مہینے کا وقت دیا ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرکی نجی ٹی وی سے بات چیت

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ عدالت نے قومی احتساب بیورو نیب کو جعلی بینک اکائونٹس مقدمات میں تفتیش مکمل کرنے کیلئے دو مہینے کا وقت دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کا عملدرآمدی بینچ تشکیل دیا جائے گا اور نیب جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم رپورٹ کے پیرا130 کی روشنی میں ریفرنسز فائل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب جے آئی ٹی ارکان کے ساتھ جعلی بینک اکائونٹس کی تحقیقات جاری رکھے گا ۔ جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی ارکان کی اس حوالے سے کی جانے والی محنت کو سراہا ہے اور جعلی بینک اکائونٹس کے کیس میں ان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔