Live Updates

تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر عمران قریشی کاحیدرآباد میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار افسوس

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر عمران قریشی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کے آغاز کے ساتھ ہی آتشزدگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے اُدھر بلدیاتی اداروں کی ریسکیو سروس کا یہ حال ہے کہ گھنٹوں گھنٹوں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر نہیں پہنچتی ، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کرتے ہیں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے اور ریسکیو کے مکمل سامان نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوجاتا ہے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگ بجھانے کے آلات اور فائربریگیڈ کی جدید گاڑیاں ہمہ وقت تیار رکھیں لیکن اداروں کی کرپشن نے عام شہریوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے حیدرآبادکے گنجان آباد علاقوں میں فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی نہیں پہنچ پاتیں اور فائر بریگیڈ کے عملے کے پاس متبادل کے طورپر ایسا کوئی طریقہ کار بھی موجود نہیں کہ آگ پر قابو پایا جاسکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات