Live Updates

سندھ حکومت بدعنوان ، متعصب اور نااہل ہے ،ایم کیو ایم کا 18جنوری کو ہونے والا جلسہ عام تاریخی ہو گا

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبز واری کی زونل آفس میں پریس کانفرنس

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بدعنوان ، متعصب اور نااہل ہے ،ایم کیو ایم کا 18جنوری کو ہونے والا جلسہ عام تاریخی ہو گا وہ ایم کیو ایم کی زونل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین ، صابر قائم خانی ، ذونل انچارج ظفرصدیقی ، ایم پی اے راشد خلجی ، ندیم صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا سنگِ بنیاد رکھیں گے انہوں نے اس بات کا یقین ایم کیو ایم کے کنوینر اور وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کرائی ہے وزیر اعظم توقع ہے کہ اگلے ماہ حیدرآباد کا دور ہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے موجودہ وفاقی حکومت سے تحریری معاہدہ کیا ہے اور ہم طے شدہ معاملات حل کرائیں گے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متعصب ، بدعنوان اور نااہل ہے اس نے ایم کیو ایم کو ہی نہیں شہری سندھ کو بالکل نظر انداز کردیا ہے جبکہ اندرونِ سندھ ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے جبکہ بجٹ کا بہت بڑا حصہ شہروں سے ملتا ہے لیکن شہر ترقی سے محروم ہیں انہیں اس کے حصہ کا پینے اور استعمال کا پانی بھی نہیں دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ترقی کاغذوں اور بجٹ میں ہو ئی ہے لیکن عملی طور پر تو لاڑکانہ اور دادو وغیر ہ میں بھی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں کچھ کام ہو ئے بھی ہیں تو وہ منتخب نمائندوں کی اسکیموں کے مطابق نہیں بلکہ من پسند افراد کے ذریعے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنا ٹیکس حیدرآباد دیتا ہے اس کے مطابق یہاں ترقیاتی کام نہیں کرائے جاتے ہیں سندھ حکومت نے تو گورنمنٹ کالج کو بھی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات