شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میںپی ایچ ڈی تحقیق کا دوسرے سیمینار کاانعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

سکھر۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ترجمان پروفیسرمحمد ابراہیم کھوکھر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس میںپی ایچ ڈی کے محقق غلام محمد منگنیجو نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کا دوسرا سیمینار پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم راہپوٹو کی رہنمائی میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے سیمینار کی صدارت کی اور سیمینار کو کامیاب قرار دیا۔ سیمینار میں اساتذہ، محققین اورطلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :