قراقرم یونیورسٹی نے ضلع دیامر کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی طرف راغب کرانے کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دیدی،ڈاکٹر شاہنواز

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس چلاس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہنواز نے کہا ہے کہ KIUنے ضلع دیامر کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی طرف راغب کرانے کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ وائس چانسلر کی کوششوں سے خصوصی پیکیج سے دیامر کے نوجوانوں کو بھرپور استفادہ کرنا چاہیئے۔ خصوصی پیکیج کے تحت یہاں کے طلبائ تھرڈ ڈویڑن کے ساتھ کیمپس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

جبکہ جی بی کے دیگر اضلاع کے طلبائ کیلئے سہولت میسر نہیں۔ ڈاکٹر شاہنواز نے شعبہ تعلقات عامہ کو بتایاکہ دیامر کیمپس میں داخلے 28فروری تک جاری رہیں گے۔ نئے تعلیمی سال کا آغاز مارچ کے اوائل تک ہوگا۔ اس وقت دیامر کیمپس میں بی ایس سوشیالوجی، بی بی اے، بی ایس ایجوکیشن ، بی ایس فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ایم اے ایجوکیشن کے علاوہ انگلش لنگوئجز کورس ، آئی سی ٹی، ای سی ڈی اور چائنیز لنگوئجز کورس میں داخلے ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلوں میں ضلع دیامر کے علاوہ جی بی کے دیگر علاقوں سے بھی طلباء کی دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے۔ انشاء اللہ دیامر کیمپس KIUکے بہترین کیمپس کے طور پر ابھرے گا اور پورے پاکستان سے لوگ اس کیمپس میں پڑھنے اورپڑھانے آئینگے۔ ڈاکٹر شاہنواز نے کہاکہ ضلع دیامر کے طلباء کیلئے ماسٹر میں داخلہ لینے کا یہ سنہرا اور آخری موقع ہے، اگلے سالوں سے ماسٹر پروگرام ختم ہورہا ہے۔ لہذا خطے کے بی اے پاس نوجوان ، خاص طور پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے اساتذہ اس دو سالہ پروگرام سے بھرپور استفادہ کریں۔دوردراز علاقے کے طلباء کوہاسٹل کی سہولیات بھی میسر ہو نگی ۔

متعلقہ عنوان :