لاڑکانہ پولیس کے افسران و اہلکاران کی لیے دربار اور بڑا کھانہ تقریب

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی جانب سے ضلع پولیس لاڑکانہ کے افسران و اہلکاران کی لیے دربار اور بڑا کھانہ تقریب شہر کے پولیس ٹریننگ اسکول میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق، اے ایس پی سٹی محمد کلیم، لاڑکانہ پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو، پولیس ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ہیڈ محرر، تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں اور خواتین اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جہاں افسران و جوانوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو اپنے مسائل کے متعلق آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل غور سے سنے اور بروقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس فورس نے بڑی قربانیاں دے کر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا ہے، پولیس افسر و جوان معاشری کا اہم جز ہیں، آج ہم پولیس کے شہدائے غازیوں اور فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسر و جوانان کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں اور محنتوں کی وجہ سے شہری پرسکون نیند سوتے ہیں اور پرامن ماحول میں کاروبار کرکے رات ودن بنا خوف وخطر سفر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام چیلینجز کے باوجود پولیس فورس شہروں سمیت کچے کے علاقوں میں بھی سماج دشمن عناصرین سے جنگ کرتے ہوئے صف اول پر کھڑی ہے۔ بڑاخانہ تقریب میں سندھ کے نامور مزاحیہ فنکاروں اصغر کھوسو اور قادربخش مٹھو نے سناکر شرکائے کو ہنسانے پر مجبور کردیا جبکہ نامور گلوکار عاشق نظامانی اور ریاض سومرو نے مختلف گیت پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈی آئی اور ایس ایس پی نے ماتحت افسران و جوانان کے ساتھہ کھانہ بھی کھایا۔

متعلقہ عنوان :