ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کو دنیا بھر سے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 جنوری 2019 10:17

ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2019ء) : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یورپ سمیت دنیا بھر میں ہزاروں پاکستانیوں کے بنک اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے تحت دنیا بھر سے پچاس ہزار پاکستانیوں کے بینک اکاؤںٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی بینک اکاؤنٹس رکھنے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا ۔ بیرون ملک موجود یہ بینک اکاؤنٹس سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ملکوں میں ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق وہ معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہیں تاہم غیر ملکی بینک اکاؤنٹس رکھنے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق اگلے دو سال میں کسی کے لیے بیرون ملک بینکوں میں اکائونٹ رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ قومی ادارے نے دبئی میں 537 افراد کی 1365 جائیدادوں کی تحقیقات کیں۔ دبئی میں 38 ارب مالیت کی 867 پراپرٹی ثابت کی جا سکیں۔ دبئی میں 316 افراد نے ایمنسٹی سکیم میں پراپرٹی قانونی بنائی۔ ایمنسٹی سکیم میں ایک ارب 20 کروڑ کا ٹیکس ملا۔اس سے پہلے بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاکھوں ٹیکس نادہندگان اور قابل ٹیکس آمدنی حاصل کرنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے والوں کا ڈیٹاحاصل کیا تھا۔

دوسری جانب ایف بی آرکے بینکوں سے قرضے معاف کروانے والوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے اختیارات سمیت بینکوں کے ڈیٹا تک آن لائن رسائی ختم کردی گئی ہے۔ ایف بی آر کے بینکوں سے قرضے معاف کروانے والوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے اختیارات ختم کردیئے گئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔