بحیرہ جنوبی چین میں امریکا اور برطانیہ کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں

جمعرات 17 جنوری 2019 10:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) امریکا اور برطانیہ نے بحیرہ جنوبی چین میں 6 روزہ مشترکہ جنگی مشقیں مکمل کر لیں ۔ ان بحری فوجی مشقوں میں امریکی بحریہ کا ایک میزائل بردار جنگی بحری جہاز اور برطانوی جنگی بحری جہاز شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

امریکی جنگی بحری جہاز جاپان میں متعین ہے جب کہ برطانوی بحری جہاز ایشیائی ممالک کے فوجی دورے پر ہے۔ امریکی بحریہ کے ترجمان کے مطابق حالیہ تاریخ میں ایسی جنگی مشقوں کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :