دیپیکاپڈوکون نے رنویرسنگھ پر تین چیزوں کی پابندی لگادی

دپیکا نے ان پر گھر سے زیادہ دیر دور رہنے، کھانا کھائے بغیر گھر سے نکلنے اور مس کالز پر پابندی لگا دی

جمعرات 17 جنوری 2019 12:15

دیپیکاپڈوکون نے رنویرسنگھ پر تین چیزوں کی پابندی لگادی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) 2018 کی مشہور جوڑی دیپ ویر کی شادی کے چرچے ابھی ختم نہ ہوئے تھے کہ ان کی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں مختلف خبریں آنے لگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون پر اپنے شوہر رنویر سنگھ پر شادی کے بعد تین چیزوں کی پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جب یہ سوال کیا گیا کہ وہ تین چیزیں کیا ہیں تو رنویر کا کہنا تھا کہ دپیکا نے ان پر گھر سے زیادہ دیر دور رہنے، کھانا کھائے بغیر گھر سے نکلنے اور مس کالز پر پابندی لگا دی ہے۔

انہوں نے دپیکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب دپیکا سوتی ہیں تو خوبصورت لگتی ہیں ، جب جاگتی ہیں ، تب خوبصورت لگتی ہیں، چاہے دن کا کوئی بھی وقت ہو وہ خوبصورت نظر آتی ہیں با لکل ویسے ہی جیسے اسکرین پر فلموں میں۔یاد رہے اس سے قبل ایک انٹرویو میں رنویر نے دپیکا کے بارے میں کہا تھا کہ بہت ہی گھریلو لڑکی ہے، اور مجھے ان کا یہ روپ بے حد پسند ہے۔انہوں نے میری زندگی بہت ہی خوبصورت بنا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :