ْگوگل کا پہلے پاکستانی کرکٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو خراج تحسین ،ْ

ڈوڈل ان کے نام کر دیا عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کو پنجاب کے مشہور کاردار آرائیں گھرانے میں پیدا ہوئے ،اپنا کریئر بطور کرکٹر بنایا ، رپورٹ

جمعرات 17 جنوری 2019 12:15

ْگوگل کا پہلے پاکستانی کرکٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو خراج تحسین ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) گوگل نے پاکستان کے سب سے پہلے کرکٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کی 94 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرکے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا۔تفصیلات کے مطابق عبدالحفیظ کاردار 17 جنوری 1925 کو پنجاب کے مشہور کاردار آرائیں گھرانے میں پیدا ہوئے جنہوں نے اپنا کریئر بطور کرکٹر بنایا۔ان کا شمار اٴْن تین کھلاڑیوں میں ہوتا جنہوں نے بھارت اور پاکستان دونوں کیلئے کرکٹ کھیلی ہے، ان کے علاوہ عامر الٰہی اور گل محمد بھی ایسے ہی کھلاڑی ہیں۔

پاکستان بننے سے قبل عبدالحفیظ کاردار بھارت کے لیے کھیلتے تھے تاہم قیام پاکستان کے بعد وہ یہاں آگئے اور قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی۔عبدالحفیظ کاردار بائیں ہاتھ سے بلے بازی کے شاندار جوہر دکھاتے تھے، انہوں نے اپنے کریئر میں 6 ہزار 832 رنز بنائے جبکہ 344 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بھی حامی تھے، بعدازاں انہوں نے سیاست میں بھی قدم رکھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔

کرکٹ سے ہٹ کر وہ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہے جس کی وجہ سے لوگ ان کی خدمات آج بھی یاد کرتے ہیں۔انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا جس میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی شامل ہے۔عبدالحفیظ کاردار 21 اپریل 1996 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔