چاول کی برآمدات میں دسمبر 2018ء کے دوران 23.8 فیصد کا اضافہ

جمعرات 17 جنوری 2019 12:23

چاول کی برآمدات میں دسمبر 2018ء کے دوران 23.8 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) رواں مالی سال کے دوران دسمبر میں چاول کی برآمدات میں 23.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دسمبر 2017 ء میں 17 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے چاول برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال کے دوران دسمبر 2018ء میں چاول کی درآمدات کا حجم 21 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔