ملک کی بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں پانچ ماہ کے دوران 0.9 فیصدکمی ہوئی، شماریات بیورو

جمعرات 17 جنوری 2019 12:23

ملک کی بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں پانچ ماہ کے دوران 0.9 فیصدکمی ہوئی، شماریات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 0.9فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی طرف سے جای اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2018ء کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو کا انڈیکس 134.27 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران شرح نمو کا انڈیکس 135.49 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :