لیبی فوج کی ملک میں مداخلت پر ترکی اور قطر کو سنگین نتائج کی دھمکی

جنوبی لیبیا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ترکی اور قطر کی دم کاٹ دیں گے،فوجی ترجمان

جمعرات 17 جنوری 2019 12:28

لیبی فوج کی ملک میں مداخلت پر ترکی اور قطر کو سنگین نتائج کی دھمکی
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے دوران ترکی اور قطر کی دم کاٹ دی جائے گی۔لیبی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی لیبیا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ترکی اور قطر کی دم کاٹ دیں گے۔بریگیڈیئر المسماری نے ترکی اور قطر پر لیبیا میں افراتفری پھیلانے والے ٹی وی چینلوں کو فنڈز فراہم کرنے کا الزما عاید کیا اور کہا کہ استنبول اور دوحا سے نشر ہونے والے چینل لیبیا میں انارکی کو ہوا دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :