ٹرمپ نے افغانستان سے فوج کی واپسی کے لیے پینٹا گون کوہدایات جاری نہیں کیں،وائیٹ ہائوس

جمعرات 17 جنوری 2019 12:28

ٹرمپ نے افغانستان سے فوج کی واپسی کے لیے پینٹا گون کوہدایات جاری نہیں ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وائیٹ ہائوس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے فوج کی واپسی کے لیے پینٹا گون کو ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہائوس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے فوج کی واپسی کے لیے پینٹا گون کو ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے افغانستان میں تعینات 14 ہزار میں سے نصف فوج واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔