بھارت، حج پر جی ایس ٹی میں 13 فیصد کمی

جمعرات 17 جنوری 2019 12:29

بھارت، حج پر جی ایس ٹی میں 13 فیصد کمی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بھارتی حکومت نے حج پر لگنے والے 18 فیصد جی ایس ٹی کو کم کر کی5 فیصد کر دیا ۔بھارت کے اقلیتی امور کر مرکزی وزیر عباس نقوی کے مطابق حج پر لگنے والے جی ایس ٹی میں کمی سے عازمین حج کے 113 کروڑ روپے کی بچت ہو گی اور فی عازم کو گزشتہ سال کی نسبت حج 2019 میں 7204روپے سی11377 روپے کی بچت ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بغیر محرم کے حج کے لئے جانے والی خواتین کے لئے خواتین ملازمائوں کی خصوصی سہولت دی جائے گی اور اس مرتبہ ان کے نام قرعہ اندازی کے بغیر شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال حج کے لئے 2لاکھ 67 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور گذشتہ سال حج کے لئے جانے والے افراد میں 48 فیصد تعداد خواتین کی تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔