امریکا میں ایرانی ٹیلی وژن کی خاتون رپورٹر گرفتار،وجہ معلوم نہ ہوسکی

جمعرات 17 جنوری 2019 12:58

امریکا میں ایرانی ٹیلی وژن کی خاتون رپورٹر گرفتار،وجہ معلوم نہ ہوسکی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) امریکا میں پولیس نے ایران کے انگریزی زبان کے چینل کے لیے کام کرنے والی ایک امریکی خاتون رپورٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم پولیس نے خاتون رپورٹر پر عائد الزام نہیں بتایا۔ایرانی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی کو اٴْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے گھر والوں سے ملنے کے لیے دورے پر تھیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ خاتون کا سابقہ نام میلانی فرینکلن تھا۔ اس نے ایران آ کر اسلام قبول کیا اور پھر اپنا نام تبدیل کر لیا تھا۔ اس کے بعد خاتون نے ایرانی پریس ٹی وی چینل کے لیے بطور رپورٹر اور اینکر پرسن کام کیا۔ایرانی ٹیلی وڑن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے ک مرضیہ کو سینٹ لوئس ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور پھر بنا کسی الزام عائد کیے اتوار کے روز واشنگٹن کے حراستی مرکز بھیج دیا گیا۔ یہ بات مرضیہ کے اہل خانہ اور دوستوں نے بتائی۔

متعلقہ عنوان :