پیچھے مڑ کر د یکھنے کی بجائے آگے بڑھنے کو ترجیح دیتی ہوں، رادھیکااپتے

جمعرات 17 جنوری 2019 13:14

پیچھے مڑ کر د یکھنے کی بجائے آگے بڑھنے کو ترجیح دیتی ہوں، رادھیکااپتے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکارہ رادھیکااپتے کا کہنا ہے کہ وہ پیچھے مڑ کر د یکھنے کی بجائے آگے بڑھنے پسند کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رادھیکااپتے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جوماضی کی طرف دیکھنے کی بجائے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہیں اور اپنی فلموں کو چیلنج کے طور پر قبول کرکے کام کرنا پسند کرتی ہیں۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اب کے لئے فلم بڑی یا چھوٹی معنی نہیں رکھتی ہے،انہوں نے ہمیشہ فلم کے کردار کو فوقیت دے کر کام کرنا پسند کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’اندھادھند‘‘ ،’’پیڈمین‘‘ اور فلم ’’بازار‘‘ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :