پاکستان فرنیچر کونسل کا ملک کی معاشی ترقی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی اقتصادی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار
حکومت فرنیچر پروڈیوسرز کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے، ہمیں اپنے عوام میں اعلی معیار کی لوکل مصنوعات کی خریداری کا شعور پیدا کرنا ہو گا، میاں کاشف اشفاق
جمعرات 17 جنوری 2019 13:14
(جاری ہے)
پی ایف سی نے ہمیشہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ ان کے نفاذ اور انہیں کامیاب بنانے کیلے بھی عملی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے فرنیچر کی صنعت کو درپیش تمام حقیقی مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ حکومت فرنیچر پروڈیوسرز کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے کیونکہ یہ شعبہ عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ لکڑی کے کارکنوں کی مہارت اور دستکاری میں برآمدات کے لئے بہت بڑا پوٹینشل موجود ہے اور وہ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹوں کی ڈیمانڈ بھی پوری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد انٹیریئرز پاکستان نمائش کے اپنے دورے کے دوران ہاتھ سے تیارکردہ پاکستانی فرنیچر کی مصنوعات کے معیار سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر انڈسٹری کو کمرشل بنیادوں پر فروغ دینے کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف مینوفیکچررز کو فائدہ ہو گا بلکہ برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر اور ہینڈی کرافٹ انڈسٹری مجموعی طور پر 50 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع مہیا کر رہی ہے اور اگر مقامی صنعت کو فروغ دیا جائے تو روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ پاکستان میں فرنیچر انڈسٹری کو کاٹیج یا سمال انڈسٹری سے اپ گریڈ کرکے جدید انڈسٹری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے جدید تربیت کی فراہمی، درآمدات اور سپلائیز کی اپ گریڈیشن، وڈ ورک انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور بین الاقوامی معیارکو یقینی بنانے کیلئے ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر برآمدات کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی تجارتی میلوں میں شرکت کو مزید باقاعدہ بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے عوام میں اعلی معیار کی لوکل مصنوعات کی خریداری کا شعور پیدا کرنا ہو گا۔ پی ایف سی کے سربراہ نے کہا کہ درآمدات کے علاوہ زیادہ پیداواری لاگت، معیشت میں عدم استحکام، صارفین کی لا علمی اور مناسب قانون سازی کی کمی سمیت کئی دیگر عوامل مقامی صنعت کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.