گذشتہ 16 سال کے دوران 43 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس گئے، وزرات سفیران

جمعرات 17 جنوری 2019 13:26

گذشتہ 16 سال کے دوران 43 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس گئے، وزرات سفیران
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدہ کے تحت گذشتہ 16 سال کے دوران 43 لاکھ جبکہ صرف 2018ء میں14,017 افغان مہاجرین اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔وزرات سفیران کے ذرائع کے مطابق اس وقت 3 قسم کے افغان مہاجرین پاکستان میں رہ رہے ہیں۔رجسٹرڈ افغان پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر جن کی تعداد 1.38ملین اورنودستاویز افغان(افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈروں) کی تعداد 879 ملین جبکہ غیر رجسٹرد افغان کی تعداد تقریباً 5 ملین ہے۔

سالوار پی آراو کارڈ ہولڈر جن کی سہ فریقیی معائدہ ہے کے تحت واپسی ہوئی وہ یوں ہے،سال 2002ء میں 281,720 فیملز جبکہ 1565,095انفرادی طورپر گئے ہیں اورسال 2003ء میں 67,023 فیملیز جبکہ 343,074 انفرداری طور پر وطن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح سال 2004ء میں 67,023 فیملیز اور 383,598 انفرادی طورپر واپس گئے ہیں۔ سال 2005ء میں 79,727فیملز اور 449,520 انفرادی طورپر گئے ہیں۔ سال 2006ء میں 24,232 فیملز جبکہ 133,015انفرادی طور پر وطن واپس گئے ہیں۔

سال 2007ء میں 61,399 فیملز جبکہ 364,476 انفرادی طورپر واپس گئے ہیں۔ادھر سال2008ء میں 50,841 فیملیز جبکہ 282,496 انفرادی طورپر افغانستان گئے ہیں۔سال 2009ء میں 10,138فیملز جبکہ 51,290انفرادی طور پر گئے ہیں۔سال 2010ء میں 19,821فیملز اور 109,383انفرادی طورپر گئے ہیں۔ سال 2011ء میں 9,976 فیملز اور 52,096 انفرادی طورپر اپنے وطن گئے ہیں۔سال 2012ء میں 15,348فیملز جبکہ 83,423 انفرادی طورپر گئے ہیں۔

سال 2013ء میں 6,318 فیملز اور31,224انفرادی طورپر گئے ہیں۔اسی طرح سال 2014ء میں 2,684 فیملز جبکہ12,991انفرادی طور واپس گئے ہیں۔ سال 2015ء میں 11,469اور 58,211 انفرادی طورپر گئے ہیں۔ سال 2016ء میں 59,020 فیملز اور 381,275 انفرادی طور پر وطن واپس گئے ہیں۔ادھر سال 2017ء میں 14,068جبکہ 59,020 انفرادی طورپر گئے ہیں۔اسی طرح نومبر 2018 تک 3,574 فیملیز اور 14,017انفرادی طورپر واپس گئے ہیں۔مجموعی طور کل 4,374,204افغان مہاجرین وطن واپس گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :