اداکارہ فضاء علی کا لائیو گائیکی کا شوق پورا ہو گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 13:33

اداکارہ فضاء علی کا لائیو گائیکی کا شوق پورا ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) اداکارہ فضاء علی کا لائیو گائیکی کا شوق پورا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضاء علی ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو ’’تاروں سے کریں باتیں ‘‘ کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

دوران شو انہوں نے پہلی مرتبہ لائیو گانا ’’رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا سماں ہو گئے ‘‘ سنا کر حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا اور ان سے بھرپور داد سمیٹی ۔شو کے بعد کامیڈین نسیم وکی ، حسن مراد ،گوشی خان اور حامد رنگیلا نے فضاء علی کو خوبصورت گائیکی پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :