’’فلائی دبئی‘‘ شام کے لئے جلد پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی

جمعرات 17 جنوری 2019 13:50

’’فلائی دبئی‘‘ شام کے لئے جلد پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) متحدہ عرب امارات کی ایک فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کہا ہے کہ شام کے لیے سستی کمرشل پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کی منتظر ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد ’’فلائی دبئی‘‘ شام کے لیے اپنی پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام کے ساتھ فضائی رابطوں کی بحالی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ عنقریب ’’فلائی دبئی‘‘ دمشق کے لیے اپنا فلائیٹ آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔واضح رہے کہ شام میں 2011ء کو حکومت کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کے بعد ’’فلائی دبئی‘‘ نے دمشق کے لئے اپنی پروازوں کا سلسلہ روک دیا تھا۔