مصر میں شدید آندھی وطوفان سے پانچ افرادہلاک،27زخمی،4بندرگاہیں بند

جمعرات 17 جنوری 2019 13:50

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) مصر کے متعدد صوبوں میں گردو غبار کے طوفان کے باعث 5افراد ہلاک ہوگئے۔ مصر کے ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پورٹ سعید میں ایک عمارت کا حصہ گرنے پر ایک شخص ہلاک اور 2زخمی ہوگئے جبکہ کفر الشیخ میں مسافر بس الٹنے پر 4افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ سارے واقعات موسم کی خرابی کے باعث پیش آئے۔ الاسماعیلیہ میں مکانات میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مصری وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ موسم کی خرابی پر السویس میں مسافر بس الٹنے پر 27افراد زخمی ہوگئے۔ مصری حکام نے سمندر کا ماحول خراب ہونے پر 4بندرگاہیں بند کردیں جبکہ قاہرہ، السعید کی شاہراہیں بھی سفر کیلئے بند کردی گئیں۔