ایرانی کمپنیوں کو عراق کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنا چاہیے، جواد ظریف

جمعرات 17 جنوری 2019 14:02

ایرانی کمپنیوں کو عراق کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنا چاہیے، جواد ظریف
کربلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ داعش کی شکست کے بعد ایرانی کمپنیوں کو عراق کی تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

عراقی شہر کربلا میں ایک پارلیمانی وفد سے ملاقات کے بعد ظریف نے دعویٰ کیا کہ دنیا نے اس حقیقت کو سمجھ لیا ہے کہ عراق میں داعش کی شکست میں امریکا کا کردار نہیں ہے۔ ایرانی وزیر نے مزید کہا کہ یورپی یا امریکی کمپنیوں کے مقابلے میں ایرانی ادارے ’کم قیمت‘ اور سکیورٹی کے مسائل کے بغیر عراق میں بہتر طریقے سے کام کر سکتے ہیں۔