شاعر، سکرین رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر 74ویں سالگرہ منائی گئی

جمعرات 17 جنوری 2019 14:16

شاعر، سکرین رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر 74ویں سالگرہ منائی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ شاعر، سکرین رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر 74برس کے ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فلموں کو ان گنت خوبصورت گیت دینے والے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر ماضی کے معروف شاعر جاں نثار اختر کے بیٹے ہیں اور 17 جنوری1945ء کو بھارتی ریاست گوالیار میں پیدا ہوئے۔ گھر یلو ماحول ادبی ہونے کے باعث ادب کی جانب رجحان تو تھا لیکن فلمی دنیا میں ان کی آمد بطور بحیثیت اسسٹنٹ سکرپٹ رائٹر ہوئی۔

(جاری ہے)

وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے نغمے لکھنے شروع کئے۔ جاوید اختر نے پہلی شادی ہنی ایرانی سے کی جن سے ان کے دو بچے فرحان اختر اورزویا اختر ہیں اور یہ دونوں بھی ہندی فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں اور اداکاری کے علاوہ فلموں کی ہدایت کاری بھی دیتے ہیں۔ ہنی ایرانی سے علیحدگی کے بعد جاوید اختر نے شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی شبانہ اعظمی سے شادی کی۔ انہیں فلم انڈسٹری میں بہترین خدمات کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ،ا نہیں 1999ء میں بھارتی حکومت نے پدما شری ایوارڈ سے نوازا جبکہ 2007ء میں انہیں پدم بھوشن سے بھی نوازا گیا۔