ڈاکٹر شاہد مسعود کو بغیر ہتھ کڑیاں لگائے عدالت میں پیش کیا گیا
اسپیشل آفیسر ڈاکٹر شاہد مسعود کی نگرانی کرتے رہے جو ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے عدالت لاتے تھے۔ رپورٹر کا دعویٰ
مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جنوری 2019 14:07
(جاری ہے)
آج وہی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ہمراہ موجود تھے اور اس بات کی نگرانی کر رہے تھے کہ کیسے انہیں عدالت لایا جاتا ہے جب کہ ڈاکٹر شاہد کی بریت کی درخواست پر ججز کے ہڑتال پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی جس کے بعد سماعت کو ملتوی کر دیا گیا۔
جب کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے صحافیوں کو کہا کہ میں وہ صحافی ہوں جس نے سب زیادہ جیل کاٹی اور اگر میری جیل میں موت واقع ہو جاتی ہے تو اس کا اسٹیٹس کیا دیا جائے گا کیونکہ مجھ پر تو ابھی تک جرم ثابت نہیں ہو سکا۔یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود کو ڈیوٹی جج محمد انعام اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ 23 نومبر کو پی ٹی وی کرپشنکیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دسمبر میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو صحافی سے بدتمیزی کرنے اور موبائل چھیننے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔اس کے بعد سے کئی مرتبہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیشی کے لیے لایا جاتا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.