Live Updates

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کل مختصر روزہ دور پر میانوالی آئیں گے

جمعرات 17 جنوری 2019 14:30

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کل مختصر روزہ دور پر میانوالی آئیں گے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کل مختصر روزہ دور پر میانوالی آئیں گے۔ جہاں صوبائی محکموں کے آفسران کے اجلاس کی صدارت کریں گیازرائع کے مطابق 100بیڈ پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر اور وزیراعظم پاکستان کی 27 جنوری کے دورہ پر 5 ارب کے منصوبہ کے سینگ بنیاد پلان کا جائزہ لیں گے۔جبکہ ڈی ایچ کیو سرگودھا میں 100بیڈ کا ڑراما سنٹر کی اعلان بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب سردار عمثان بزدار آج 18جنوری کو میانوالی کا دورہ کریں گئے اس حوالہ سے ڈویڑن مکحموں کے سربران کو بھی طلب کرلیا گیا ہے،۔وزیر اعلی کے میانوالی دورے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 27جنوری کو میانوالی آمد کے موقعہ پر زچہ بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جو 100بیڈ پر مشتمل ہوگا اور اس پر 5 ارب روپے خرچ ہونگے۔وزیر اعلی اپنے دورہ میں سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال میں 100بستروں پر مشتمل نیا ڈراما سنڑ کا اعلان بھی کرسکتے ہیں جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات