مریم نواز کی کارکنوں سے مختصر ملاقات ،

جذبے کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا

جمعرات 17 جنوری 2019 14:34

مریم نواز کی کارکنوں سے مختصر ملاقات ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے مختصر ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنی گاڑی کا دروازہ کھول کر کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا ۔