Live Updates

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے یکجا ہوتی ہیں، سینیٹر فیصل جاوید خان

جمعرات 17 جنوری 2019 14:49

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے یکجا ہوتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے یکجا ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ پی پی پی اور (ن ) لیگ کا اکٹھا ہونا بریکنگ نیوز نہیں ہے یہ پہلے سے اکٹھے ہیںانہوں نے کہا کہ یہ ایک ہیں ، ان کی پالیسیاں ایک ہیں ، دونوں کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں دونوں کی جائیدادیں باہر ہیں اور دونوں پارٹیاں ایک جیسی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات