ْآسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی

دونوں ٹیمون کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر

جمعرات 17 جنوری 2019 14:49

ْآسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کل ..
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل جمعہ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ آسٹریلیا نے بھارتی سورمائوں کو پہلے ون ڈے میں 34 رنز سے شکست دی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ تیسرا اور آخری میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کرکٹ کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کیلئے بھی تیار ہے تاہم دوسری جانب بھارتی ٹیم ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کے لئے بے تاب ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت نے آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :