رواں مالی سال نومبر تک جمع کئے گئے محاصل گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.9 فیصد زائد ہیں، ایف بی آر

جمعرات 17 جنوری 2019 14:58

رواں مالی سال نومبر تک جمع کئے گئے محاصل گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.9 فیصد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) رواں مالی سال نومبر تک ایف بی آر کی جانب سے جمع کئے گئے محاصل گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.9 فیصد زائد ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اس دورانیہ میں 1305 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ رواں مالی سال کے دوران اسی دورانیہ میں 1382 ارب 90 کروڑ روپے جمع ہوئے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں 476 ارب 80 کروڑ روپے‘ سیلز ٹیکس 558 ارب 70 کروڑ ‘ ایف ای ڈی 76 ارب 90 کروڑ اور کسٹم کی مد میں 270 ارب 50 کروڑ روپے جمع کئے گئے۔ سب سے زیادہ اضافہ کسٹم کی مد میں 20.8 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :