راوی موٹر سائیکلوں کی پیداوار و فروخت میں دسمبر کے دوران 26.61فیصد اضافہ

جمعرات 17 جنوری 2019 15:19

راوی موٹر سائیکلوں کی پیداوار و فروخت میں دسمبر کے دوران 26.61فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کے ماہ دسمبر کے دوران راوی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 26.61فیصد جبکہ فروخت میں بھی 26.61فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹو موٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے ماہ دسمبر میں راوی موٹر سائیکلوں کی پیداوار 1 ہزار593یونٹ رہی جو رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بڑھ کر 2ہزار 17یونٹ تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اس طرح رواں مالی سال کے ماہ دسمبر کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی نسبت راوی موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں424یونٹ یعنی 26.61 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پا ما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے ماہ دسمبر کے دوران راوی موٹر سائیکلوں کی فروخت ایک ہزار 593 یونٹ رہی جو رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بڑھ کر 2 ہزار 17 یونٹ تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال ماہ دسمبر کے مقابلے میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران روای موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 424 یونٹ یعنی 26.61فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :