ہائیکورٹ کے گرد تجاوزات ختم کرنے ،صفائی ستھرائی کروانے کیلئے مرکزی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

جمعرات 17 جنوری 2019 15:19

ہائیکورٹ کے گرد تجاوزات ختم کرنے ،صفائی ستھرائی کروانے کیلئے مرکزی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) لاہورہائیکورٹ کے گرد تجاوزات ختم کرنے اور صفائی ستھرائی کروانے کیلئے متفرق درخواست پر مرکزی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی درخواست 26 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں پنجاب حکومت ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے گرد تجاوزات کی بھرمار ہے اور صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہیں ہے، ٹریفک وارڈن تعینات نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہورہی ہے، سٹی گورنمنٹ اور ٹریفک پولیس سمیت دیگر ادارے اپنا کام نہیں کر رہے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ہائیکورٹ کے گرد تجاوزات ختم کروانے کا حکم دیا جائے ۔