پیپکو کے سابق ایم ڈی رسول محسود کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 دن کی توسیع کر دی گئی

جمعرات 17 جنوری 2019 15:19

پیپکو کے سابق ایم ڈی رسول محسود کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 دن کی توسیع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے پیپکو کے سابق ایم ڈی رسول محسود کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 دن کی توسیع کر دی۔ احتساب عدالت نمبر 4 میں سابق ایم ڈی پیپکو رسول محسود کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 28جنوری کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم رسول محسود نے ٹرانسفارمرز کی خریداری میں مالی بے ضابطگی کی جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا جبکہ ملزم نے بطور ایم ڈی پیپکو اپنے عہدے سے تجاوز بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :