فواد چوہدری کے بیانات سے متعلق ان کے اپنے اراکین اسمبلی سیریس نہیں لیتے، بیرسٹرمرتضی وہاب

پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی گرفتاری کا جواب نیب نے خود دے دیاہے،گزارش صرف یہ ہے کہ نیب لوگوں کو ہراساں کرنا چھوڑدے، مشیراطلاعات سندھ

جمعرات 17 جنوری 2019 15:23

فواد چوہدری کے بیانات سے متعلق ان کے اپنے اراکین اسمبلی سیریس نہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیانات سے متعلق ان کے اپنے اراکین اسمبلی سیریس نہیں لیتے، پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی گرفتاری کا جواب نیب نے خود دے دیاہے،گزارش صرف یہ ہے کہ نیب لوگوں کو ہراساں کرنا چھوڑدے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نیب نے جو جو تفصیلات طلب کی ہیں ہم نے انہیں فراہم کی ہیں، جو لوگ ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ زرا اپنے حریفوں پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوامی مسائل سے بے خبر ہے،پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے سوا انہیں عوام کے مسائل سے غرض نہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری77 فیصد کم ہوگئی ہے ،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پونے تین ارب ڈالر گزشتہ دنوں اسٹاک مارکیٹ سے نکالے گئے ہیں۔اس کے اثرات چھوٹے سرمایہ کاروں پر پڑیں گے،پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرکے عوام سے کئے وعدوں پر کام کریں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ آباد گاروں کو سبسڈی دی ہے،اس سبسڈی کا فائدہ عام عوام کو ملتا ہے۔