یونان کے وزیر اعظم کی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد ناکام

جمعرات 17 جنوری 2019 15:26

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) یونان کے وزیر اعظم الیکس سپراس کی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپراس نے کہا کہ پارلیمان سے اعتماد کی بحالی دراصل مستحکم یونان کی ضمانت ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایتھنز حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق عمل کرتے ہوئے ملک کو مضبوط بنائے گی۔ یونان میں چند روز قبل ہی اتحادی حکومت ٹوٹ گئی تھی، جس کی وجہ سے اس یورپی ملک کو سیاسی مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :