فضائی میزبانوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والا گینگ گرفتار

پولیس نے ملزمان کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی،مئی میں عدالت پیش کیاجائیگا

جمعرات 17 جنوری 2019 15:26

فضائی میزبانوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والا گینگ گرفتار
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) آسٹریلوی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ کے ایک ایسے گینگ کو پکڑا ہے جو کہ مبینہ طور پر ڈرگز کی سمگلنگ کے لیے فضائی میزبانوں کو استعمال کرتا آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کے وفاقی تحقیقاتی ادارے آسٹریلین فیڈیرل پولیس کے مطابق میلبرن میں موجود یہ ویتنامی گینگ گزشتہ پانچ سال سے ان کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ابھی تک آٹھ لوگوں کو ان الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک میلنڈو ائیر نامی ائیرلائن کا ملازم ہے۔ اس کا شمار ملائشیا کی چھوٹی ائیرلائنوں میں ہوتا ہے اور انھوں نے اپنے ملازم کی گرفتاری پر ابھی تک کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔جن لوگوں پر اس جرم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے ان میں چار مرد اور چار عورتیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے عمریں 26 سے 48 سال کے درمیان ہیں۔

ان سب پر منشیات سمگلنگ کا الزام ہے۔ پولیس نے ملزمان کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی۔آسٹریلین بارڈر فورس کے ایک اہلکار نے ایک بیان میں کہا کہ ایئرلاین کا عملہ قانون کے سے بالاتر نہیں،ان پر بھی وہ قوانین لاگو ہوتے ہیں جو سب کے لیے بنائے گئے ۔گرفتار کیے گئے آٹھ لوگوں کو مئی میں میلبرن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔آسٹریلین فیڈیرل پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر ٹیس والش نے بتایا کہ فضائی عملے کوڈرگز کوریر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔

یہ لوگ زیاتہ تر میلبرن اور سڈنی کے راستے آسٹریلیا میں داخل ہورہے تھے۔میلینڈو ائیر کا شمار ملائشیا کی چھوٹی ائیرلائنوں میں ہوتا ہے۔ اس نے اپنی سروس 2013 میں شروع کی اور ان کا بیس کوالا لمپور ہے۔میلینڈو ائیر اپنے صارفین کو ایک ہفتے کے اندر چالیس ممالک میں آٹھ سو سے زیادہ پروازوں کی سروس فرہام کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :