بلاول بھٹو زرداری کو کسی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،ْقائمہ کمیٹیوں کے رکن ضرور ہوں گے ،ْ سید خورشید شاہ

شہباز شریف کے ساتھ کچھ خاص بات چیت نہیں ہوئی ہے،حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ طے پاچکا ہے ، رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 17 جنوری 2019 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو کسی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،ْقائمہ کمیٹیوں کے رکن ضرور ہوں گے۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ شہباز شریف کے ساتھ کچھ خاص بات چیت نہیں ہوئی ہے ۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ طے پاچکا ہے ۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کو 18 قائمہ کمیٹیاں دینے پر رضامند ہوئی ہے جو 19 بھی ہو سکتی ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو کسی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری قائمہ کمیٹیوں کے رکن ضرور ہوں گے ۔