رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن کی عدم وصولی پر سپیکر نے ایوان سے باہر بھیج دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کو اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن کی عدم وصولی پر سپیکر نے ایوان سے باہر بھیج دیا تاہم کچھ دیر بعد وہ نوٹیفکیشن موصول ہونے پر واپس ایوان میں آگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں احسن اقبال ایوان میں آئے تو سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے ان کی رکنیت معطل ہے اس لئے وہ ایوان سے باہر چلے جائیں جس پر انہوں نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن اپنے موبائل پر سپیکر کو دکھایا تاہم سپیکر نے انہیں کہا کہ ہمیں یہ نوٹیفکیشن ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے‘ وہ باہر چلے جائیں جس پر احسن اقبال باہر چلے گئے اور کچھ دیر کے بعد سپیکر سیکرٹریٹ کو نوٹیفکیشن کی کاپی موصول ہونے پر وہ دوبارہ ایوان میں آگئے۔